تازہ ترینعلاقائی

سرگودہا:ریسکیو1122نے ہنگامی صورتحال پرکنٹرول کے لئےایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے

سرگودہا( تحصیل رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سرگودہا نے ہنگامی صورتحال پر کنٹرول کے لئے ضلعی حکومت کے ساتھ مشترکہ ایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سرگودہا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نذرعباس بلوچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ ، ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری محمدمنشاہ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی مرید عباس، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات واجد علی اور چار ٹی۔ایم۔اوز شاہ پور، ساہیوال، بھلوال، کوٹمومن اور مختلف مخکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے تمام آفیسرز کو ہائی الرٹ رہنے اور ممکنہ سیلاب سے نمٹننے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے اور جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے نوجوانوں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگادی ہیں اورایک سو نوجوانوں پرمشتمل چار ٹیمیں بھلوال ، شاہ پور، ساہیوال، اور سرگودہا کے لئے تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر عوام کو جلد ازجلدریسکیوکیا جاسکے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: ریسکیو 1122 کی نااہلی، غفلت کی وجہ سے نوجوان بروقت امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker