تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: ریسکیو 1122 کی نااہلی، غفلت کی وجہ سے نوجوان بروقت امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) ریسکیو 1122چنیوٹ کی نا اہلی غفلت کی وجہ سے دریا عبور کرنے والا نوجوان بروقت امداد نہ ملنے پر دریا میں ڈوب کر دم توڑ گیا تفصیل کے مطا بق چک نمبر 142ج ب کا رہا یشی محمد نواز ولد احمد علی قوم آہیر اپنے ر شتہ داروں کو پیسے دینے کیلئے دریا عبور کر کے واپسی پر دریا میں صحیح راستہ نہ پانے کی وجہ سے ڈوبنے لگا تو قریبی کھڑے چرواہے نے دیکھا تو فوری طور پر اس نے شور مچانا شروع کر دیا جب لوگ اکٹھے ہو گئے تو متوفی کے گھروالوں کو لاش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کو فون کالیں کیں لیکن ان نا اہل، غفلت کرنے والیریسکیو1122 ذمہ داران نے کا فی دیر کے بعد کال اٹنڈ کی اور فرضی کاروائی کرتے ہو ئے جا ئے وقو عہ پر پہنچے لیکن کو ئی عملی اقدام نہ اٹھا تے ہو ئے لاش کو دریا میں ہی چھوڑ کر آگئے ،دوسرے روز گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں جال کی مدد سے لاش کو ڈھونڈ نکالا،اہل علاقہ کے لوگوں نے انچارج ریسکیو 1122کی انچارج اور و دیگر ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کی اور ان کے خلاف حکومت پنجاب لاہور کے ذمہ داران اور ڈی جی ریسکیو 1122سے مطالبہ کیا کہ ان نا اہل غفلت لا پرواہی کرنے والی انچارج اور خاوند علی و دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کر کے تحقیقا ت کراتے ہو ئے قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری؛ وزیراعظم نواز شریف آج دلی جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker