شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعلی پنجاب کا صوبہ بھر میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب کا صوبہ بھر میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبہ کے لئے این سی سی کی طرز پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہوا جس میں نئی ایمبولینسیں خریدنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس پراجیکٹ پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ریسکیو ایمرجنسی سروسز میں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ دوران ٹریننگ ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری بھی دی۔ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ نئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122 کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ریسکیورز کے سروس قواعد، بھرتی، ٹریننگ اور پروموشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔دوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کے لئے مالی امداد اور انشورنس کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ریسکیورز کے لئے مالی امداد کا معاملہ محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط ہوگا۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ نجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  وسیم نذر چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ

What is your opinion on this news?