پاکستانتازہ ترین

1122کی خدمات کومثالی بنایاجائے گا۔ڈاکٹر شمس الحق

پشاور﴿نامہ نگار﴾ایمرجنسی ریسکیو 1122کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر شمس الحق نے کہاہے کہ 1122کی خدمات کومثالی بنایاجائے گا۔خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی ان خدمات کو پشاوراورمردان کے بعدتمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزتک توسیع دینے میںدلچسپی رکھتے ہیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہارصوبائی کابینہ کے اراکین کے اعزاز میںدی گئی پریزینٹیشن کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرصوبائی وزرائ حاجی ہدایت اللہ خان وزیر لائیوسٹاک ڈیری فارم ، میاں نثار گل کاکاخیل وزیر جیل خانہ جات ، محمد سلیم خان وزیر بہبودآبادی ، نوابزادہ محمود زیب وزیر فنی تعلیم ومعدنی ترقی اور حاجی نمروز خان وزیر اوقاف مذہبی امور کے علاوہ 1122کے رضاکاروںکی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔ ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر شمس الحق نے موجودہ حکومت کی طرف سے اپنے عوام کیلئے بالکل مفت ایمر جنسی ریسکیو سروس اور اس کے صحیح استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ڈ اکٹر شمس الحق نے کہا کہ1122کے رضاکاروں کی کمٹمنٹ کانتیجہ ہے کہ انہوںنے عالمی سطح پر فوری رسپانس کا اوسط ٹائم 7منٹ سے بھی کم کرکے.4 5منٹ کردیا ہے جوہرلحاظ سے قابل ستائش ہے ۔انہوں نے باوجود مالی مشکلات کے مفت ایمرجنسی سروس کو صوبائی حکومت کی طرف سے اپنے عوام کیلئے ایک عظیم تخفہ قرار دیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی فراہم کردہ ایمرجنسی سہولیات اور خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ایمرجنسی سروس کے مختلف سہولیات میں جدید آلات اور تربیت یافتہ میڈیکل اہلکاروں سے لیس 14 ایمبولینسز ، 14فائر اور سرچ اینڈریسکیو گاڑیاں بروقت امداد کیلئے 24گھنٹے تیار موجود رہتی ہیں شامل ہیں۔آخر میں ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر شمس الحق نے کا بینہ کے ارکان سے درخواست کی کہ مذکورہ ایمر جنسی سروس اوراس کے صحیح استعمال کیلئے عوام میں شعور پیداکرنے کی عرض سے ان کی مدد کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ریسکیوکے تربیت یافتہ رضاکاراپنی قوم اورحکومت کے توقعات پر پورااترنے کاعزم رکھتے ہیں ۔پشاوراورمردان میںان کی خدمات اسی عزم کاثبوت ہیں۔انہوںنے کہاکہ پشاورمیںمختلف مقامات پرریسکیوخدمات کیلئے 7زون قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی علاقے میںایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیوسہولتیں بروقت پہنچ سکیں۔انہوںنے کہاکہ آتشزدگی ،قدرتی آفات ،دہشتگردی کے علاوہ عارضہ قلب کے مریضوںاورزچگی کی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔ تمام وزرا نے ریسکیو انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اور یقین دلایاکہ چونکہ ایمرجنسی سروس عوام کی بر وقت خدمت اور بھلائی کیلئے ان کی حکومت نے شروع کی ہے ۔ لہذا اس سلسلے میں وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔اس موقع پر شرکائ کو رضاکاروں کی کارکردگی اورادارے کی جدیدترین سہولتوںکے بارے میں ویڈیوفلم بھی دکھائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  ریسکیو 1122اوکاڑا نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نہر میں ڈوبتے نوجوان کوبچا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker