تازہ ترینعلاقائی

ریسکیو1122سرگودھاان عظیم ریسکیوئرزاورفائرفائٹرزکوسلام پیش کرتی ہے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ریسکیو1122 سرگودھا ان عظیم ریسکیوئرز اور فائرفائٹرز کو سلام پیش کرتی ہے جو دوسروں کی زندگیاں اور املاک بچانے کے لیے دہکتی آگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور اپنا فرض نبھانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنے کیونکہ ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔ اس بات کا اظہار مظہرشاہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122سرگودھا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم صغریٰ عالم نے کہا کہ ریسکیو1122سرگودھا کے کارناموں کی تقلیدکرتے ہوئے تمام محکموں کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے چاہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے شہر سرگودھا میں ریسکیوئرز ایک قابل آفیسر کی قیادت میں عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر کے دعائیں لے رہے ہیں ریسکیو1122سرگودھا نے اس شہر کو احساس تحفظ دیا ہے۔ اس موقع پر ریسکیوئرز نے30سکینڈ کیلئے سائونڈ آف کرکے آج تک شہیدہونے والے تمام فائرفائٹرز کی یاد میں اور موجودہ فائرفائٹرز کی عزت اور مورال بلند کرنے کے لیے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریسکیوئرز نے نہایت جدید طریقوں سے 3منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:نامعلوم افراد گیارہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker