تازہ ترینعلاقائی

1122پربلا وجہ کال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائی گی۔احتشام مظہر

پتوکی ﴿نامہ نگار﴾ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ﴿ریسکیو1122﴾قصور ڈاکٹراحتشام مظہر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی نمبر 1122پر بلا وجہ کال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل اسٹیشن میں ایک خصوصی میٹنگ کے دوران ایمرجنسی نمبر 1122پر غیر ضروری کالوں کی وجہ سے پیش آنیوالی مشکلا ت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حادثات کے شکار لوگ بروقت مدد نہیں لے سکتے اس معاملے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دسمبر2009سے لیکر اپریل 2012 تک ریسکیو 1122قصور کو موصول ہونے والی 351283کالوں میں سے صرف12241حقیقی ایمرجنسی کی کال تھیں۔اعدادو شمار کے مطابق صرف3.48فیصد ایمرجنسی کی کالز تھیں ۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے بعض اوقات بلا مقصد کالوں کے بڑھنے کی وجہ سے ایمرجنسی نمبر 1122 مصروف ہو جاتا ہے اور نمبر نہیں ملتا اس ساری لاپرواہی کے پیچھے کچھ ایسے لوگ ہیں جو روزانہ بلا وجہ اس نمبر پر صرف تفریح کے لیے کال کرتے ہیں۔ بلا مقصد کال کے اضافے کے پیش نظر غیر ضروری کال کرنے والوں کے خلاف، قانونی کارروائی جو 6ماہ قیدیا50,000جرمانہ یا دونوں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کنٹرول روم انچارج سید فریدالدین زیدی نے کہا کہ یہ شہریوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ایمرجنسی نمبر 1122کو صرف ایمرجنسی میں ڈائل کریں ۔ ریسکیو1122کی خواہش ہے کہ ہمیں کسی شہر ی کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کرنا پڑے اور شہری اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے بلاوجہ 1122پر کال نہ کریں تاکہ لوگوں کو بروقت ایمرجنسی سروس مل سکے اور لوگوں کو احساس تحفظ ہو۔اس موقع پر شہزاد بھٹی ،عمران حسین،جاوید سہوترا،مدثر چوہدری،غلام مصطفے، اصغر ساقی،سرفراز احمد،عبید اللہ،نوید ،احسان اصغر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: سکول وین کو روک کر مسلح افراد کا ڈرائیور اور طلبا و طالبات پر تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker