تازہ ترینعلاقائی

ریسکیو1122سرگودھا عوام کی خدمت کے لیے شب وروز کوشاں ہے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سرگودھا عوام کی خدمت کے لیے شب وروز کوشاں ہے.ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے گذشتہ دنوں گندم کے کھیتوں میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے والے ریسکیو1122کے فائر فائٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرگودھا کے گردونواح میں گندم کے کھیتوں میں آگ لگنے کے 8واقعات پیش آئے جن میں ریسکیو1122فائر فائٹرز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ چالیس لاکھ سے زائدکی تیار گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا۔ چک نمبر 87شمالی میں دو دفعہ گندم کے کھیت کو آگ لگی ،چک نمبر 36اور 38جنوبی میں آگ کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہوئی، فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 50 اور 111جنوبی میں گندم کو آگ لگی، ریموٹ ڈپو اور لُڈے والا میں گندم کی فصل آگ کی وجہ سے متاثر ہوئی اور مجموعی طور پر 23 ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچا ۔ انھوں نے کہا کہ دن ہو یا رات ، آندھی ہو یا طوفان ، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ ، ریسکیو1122کے نوجوان ان ایمرجنسیز سے برسرپیکار ہونے کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے، شہباز حیدررہنما پی ٹی آئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker