تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کا عملہ متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیارہے

اوکاڑہ(عرفان اعجاز نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کا عملہ متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔بہترین ربط و رابطہ اور منظم کاروائی کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ایمبولینس سمیت دیگر امدادی گاڑیاں پانچ سے سات منٹ میں متعلقہ جگہ پر پہنچ جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122کی کاکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک مسافر نصیر احمد کو دوران سفر کسی نے نشہ آور چیز کھلا کر لوٹنے کی کوشش کی لیکن ریسکیو1122اوکاڑہ کو بروقت اطلاع ملنے اور محکمہ کی بر وقت مداخلت سے نیم بیہوش مسافر کو نہ صرف طبی امداد فراہم کی گئی جس کی وجہ سے وہ لٹنے سے محفوظ رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button