تازہ ترینعلاقائی

ریسکیو1122 اوکاڑہ نے انسدادِڈینگی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

downloadاوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب)خادمِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے انسدادِڈینگی مہم کا باقاعدہ آغاز اسٹیشن پر سیمینا ر منعقد کر کے کیا۔ تمام سٹاف ڈیوٹی پر حاضر رہا اور مل جل کر دفتر کی صفائی ستھرائی میں حصہ لیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی آفیسر مِس عائشہ سہیل نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ریسکیو 1122 اکاڑہ پنجاب حکومت کے شانہ بشانہ ڈینگی کے خلاف مہم میں برسرِپیکار رہے گی۔ علاوہ ازیں اسٹیشن کے سامنے عوام الناس میں ڈینگی سے متعلق معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button