تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:کیبل ٹھیک کرتے ہوئے چچا بھتیجی بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) کیبل ٹھیک کرتے ہوئے چچا بھتیجی بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئے جس سے جواں سالہ بھتیجی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ چچا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ غفورآباد گلی نمبر چھ کا رہائشی فرحان اپنی جواں سالہ بھتیجی کے ہمراہ کیبل کے تاروں کو ٹھیک کرنے کے لئے چھت پر گیا تو اچانک بجلی کے ہاۂ وولٹیج تاروں سے ٹکر ا جانے سے بیس سالہ صباء موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ فرحان چھت سے گلی میں گر جانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے روائتی انداز میں فرحان کو فیصل آباد الائیڈ ہسپاتل لے جانے کی لال پرچی تھما دی جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button