تازہ ترینپاکستان

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کرکے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ سرتاج عزیز 7 فروری 1929 میں نوشہرہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔ 1950 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ سرتاج عزیز نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کیا۔سرتاج عزیز پلاننگ کمیشن کے جوائنٹ سیکرٹری بھی رہے۔ وہ  1985 سے 1999 تک پاکستان سینیٹ کے رکن رہے۔ سرتاج عزیز وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے زراعت، 2013 میں انتخابات کے بعد اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی اورخارجہ امور رہے۔ سرتاج عزیز کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے سرتاج عزیز کیلئے دعائے مغفرت اور  ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

Related Articles

Back to top button