پاکستانتازہ ترین

12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ نہ کرنیکااعلان کیاجائے

eidراولپنڈی،اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان سُنی تحریک کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کویوم تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منائیں گے۔ملک بھر میں جلسے ، جلوس ، ریلیاں، چراغاں، محافل میلاداورسیمینارزکانعقادکیاجائے گا۔سکیورٹی انتظامات غیرتسلی بخش ہیں،حکومت میلاد کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائے۔جلوسوں اور محافل کے راستوں پر تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہم ملک کی فضاؤں کو بارود کی بدبو سے پاک کر کے درود و سلام کی خوشبوؤں سے معطر کر دیں گے۔ عوام اہلسنت اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے یہ ثابت کر دیں کہ عاشقان مصطفیﷺ اپنے آقا کا میلاد دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے ادارے 12ربیع الاول تک ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرزاہد قادری نے کہا کہ حکو مت اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے ریڈ الرٹ ، ہائی الرٹ ،فول پروف سیکورٹی جیسی اصطلاحات اور اخباری اعلانات و بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات یقینی بنا ئیں اور متعلقہ اعلیٰ حکام تما م تر حفا ظتی معاملات کی خود نگر انی کریں۔ ما ہ ربیع الاو ل کے حفاظتی انتظا ما ت محر م الحرام کی طر ح کئے جا ئیں ۔ ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشتگردی کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ناقص انتظامات ہیں۔مفتی لیاقت علی رضوی نے شہدائے عیدمیلادالنبیﷺکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خون کا صدقہ ہے کہ آج ملک بھر میں ہر طرف جشن میلاد کا سماں ہے۔ سانحہ نشتر پارک کے بعد ہم نے ہر فورم پر اس سانحہ کی آزاد تحقیقات کے مطالبے کئے لیکن افسوس کہ آج تک اس سانحہ کے اصل ملزمان کو حکومت بے نقاب نہ کرسکی۔علامہ طاہراقبال چشتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اور ملک بھر کے علماء اہلسنّت اور مشائخ کرام کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔اس موقع پر ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی، اسلام آبادکے صدرعلامہ وسیم عباسی، ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، ادارہ صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری ، ملک عبدالرؤف، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی اورپیرحمیدحسین شاہ ہزاروی سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفیﷺکے صدرعبدالمصطفیٰ قادری، انجمن سپاۂ مصطفیﷺکے امیرثاقب رضانقشبندی،انجمن غلامان رسولﷺکے ناظم اعلیٰ محمدریحان چشتی اورمحفل میلاد کونسل کے عہدیداروں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان سُنی تحریک میں شمولیت کااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  نیپال:بین الاقوامی ایئرلائنز اپنا ایندھن ساتھ لے کرآئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker