شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ:ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسولﷺ کی جانب سے عید میلادالنبی کے سلسلہ میں ریلیوں کا آغاز

چنیوٹ:ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسولﷺ کی جانب سے عید میلادالنبی کے سلسلہ میں ریلیوں کا آغاز

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسولﷺ کی جانب سے عید میلادالنبی کے سلسلہ میں ریلیوں کا آغاز، سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے فضا جھوم اٹھی، تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کی آمد کے موقع پر اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت، سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے فضا مہک اٹھی، ریلی بمقام جامع مسجد پیر سعید محلہ لاہوری گیٹ سے بر آمد ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چوک جتوتھان میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  چمپئین لیگ: لاہور لائنز نے کلکتہ نائٹ رائڈرز کو 152رنز کا ہدف دے دیا