تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:غیر ملکی زرمبادلہ کا 23.5فیصد اوڈ راجپوت برادری کا مرہون منت ہے

چنیوٹ/لالیاں﴿بیورو چیف﴾غیر ملکی زرمبادلہ کا 23.5فیصد اوڈ راجپوت برادری کا مرہون منت ہے۔ ملک کی فلاح اور ترقی کے لیے پیش پیش رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان اوڈ راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں صدر حاجی محمد منشائ،محمد امین،حاجی صالح محمد اور بانی تحریک اسلم بھائی نے لالیاں میں منعقد کیے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں اوڈ راجپوت برادری کے لوگ بیرون ملک دن رات محنت کرکے اربوں روپے کا زرمبادلہ ملک میں بھیج رہے ہیں جو کل زرمبادلہ کا 23.5فیصد بنتاہے ۔ آل پاکستان اوڈ راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تنطیم سازی کا مقصد قوم میں تعلیم کو عام کرنا،غریب افراد کی مالی معاونت ،بیواؤں کی امداد اور بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرناہے ۔عہدیداروں نے اس عزم کا اعلان کیاکہ ملک میں کوئی بھی مستحق اگر ہمیں خدمت کے لیے بلائے تو ہم حاضر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آل پاکستان اوڈ راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے کاموں سے ثابت کردے گی کہ یہ ملک کی ایک محب وطن جماعت ہے ۔کنونشن سے مفتی بنیامین ،حاجی اقبال ،شیخ نواز اکرام،علی محمد اور نذیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : ٹریفک کے مختلف حادثات 2افرادجابحق اورمتعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker