تازہ ترینکالممیرافسر امان

14اگست یوم آزادیِ مملکت ِاسلامہ پاکستان

پاکستان مثل مدینہ ا للہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانانِ برصغیر کو عطیہ ہے جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ مدینہ النبی (ص) مسلمانوں کے لئے آگے بڑھنے کی بنیاد تھی تو مو جودہ پاکستان مثل مدینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس تسلسل کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بنے گا انشا اللہ۔پاکستان کچھ آسانی سے نہیں بن گیا تھا اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی گئی تھی اللہ تعالیٰ نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کے ہاتھوں سے اس کی بنیاد رکھی اور اس کو ہمیشہ کے لئے اپنی رحمت کے سائے میں لے لیا یہ کوئی خوش گمانی نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے ہندوئوں کی آبادی کے طوفان سے، ہندوستان کے متحدہ قومیت کے پر فریب نعروںسے،اپنوں کی مخالفت سے، جمہوری طریقے اپناتے ہوئے پاکستان کی کشتی کو طوفانوں سے نکال کر کنارے پہچانا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مدد اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی ذہانت مسلسل جدو جہد اور اخلاص کی وجہ سے ہوا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کا تحفہ مسلمانانِ برصغیر کو عطا کیا اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔کسی شاعر نے اسی سلسلے میں کہا تھا اورکیا خوب کہاتھا۔
ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے
اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کے
ہمار ے آباو، اجداد نے اپنے بزرگوں کی قبروں کو چھوڑا،ہزاروں سالوں سے جن علاقوں میں رہ رہے تھے اُن علاقوں کو چھوڑا،پاکستان کی مہم میں حصہ لیا ، ہندوستان کے جن علاقوں میں پاکستان نہیں بننا تھا اس علاقوں کے مسلمانوں نے بھی اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔ پورا ہندوستان ان نعروں سے گونج رہا تھا۔’’بن کے رہے گاپاکستان ‘‘…..’’لے کے رہیں گے پاکستان‘‘…..’’ پاکستان کامطلب کیا ‘‘لا الہ الا اللہ‘‘۔
ان لوگوں کے دل کے اندر مثل مدینہ ایک ریاست تھی جہاں اسلام کا بھول بھالا ہو نا تھا، کیوں نہ ہو پاکستان بنانے والے محترم قائد (رح) کا یہ وعدہ تھا جب پاکستان وجود میں آ جائے گا تو اس میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کی جائے گی اس لیے ۴۲ لاکھ انسانی جانوں کا نذرانہ مسلمانانِ ہند نے پیش کیا تھا۔عزت مآب خواتین کی آبرو ریزی کی گئی۔ معصوم بچوں کو نیزوں کی نوک پر اُچھالا گیا، املاک کا نقصان برداشت کیا گیا،دنیا کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی،ان گنت واقعات ہیں کیا کیا بیان کیا جاے،۔
پورے ہند کے صوبوں کی مختلف تہذیب،تمدن،ثقافت اپنی اپنی انفرادیت قائم رکھتے ہوے، ایک اسلام کی تہذیب، تمدن،ثقافت میں تبدیل ہو گئی۔ مختلف قومیتوں نے ایک ملت رسولِ ہاشمی (ص) کا روپ دھا ر لیا، ایک قومی زبان اردواختیار کر لی۔ اس موقعہ پر شاعر اسلام اقبال(رح) کا شعر یاد آرہا ہے۔
اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے نہ کر .
خاص ہے ترکیب میں قوم رسولِ ہاشمی(ص).
پورے ہندوستان کی مسلم قومیں ملت رسولِ ہاشمی (ص) کی شکل اختیار کر گئیں۔ اسی جذبے سے مختلف زبانوں نے ایک زبان اردو کو اپنی قومی زبان بنا لیا ۔ جیسے رسول (ص) نے خطبہ حجتہ الودا ع میں فرمایا تھا گورے اور کالے ایک ہو گے۔اور پاکستان ایک مثل مدینہ کی شکل میں مسلمانانِ ہند کے دِلوں کے اندر سما گیا تھا۔انہیں مدینہ کی اسلامی ریاست،جو رسول (ص) نے اللہ کے حکم سے قائم کی تھی وہ اور خلافت راشدہ کا نظام، جس کوخلفائ راشدین نے کامیابی سے چلا کر دنیا کو دکھایا تھا یاد آ گئی۔دلوں کے اندر ایک جذبہ تھا جس نے پاکستان کے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھال دیا۔ہمارا رب ،ہم سے خوش ہوا اور ایک ریاست ’’پاکستان‘‘ مسلمانوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ کی صورت میں مل گئی۔ علامہ اقبال (رح) کا خواب اورقائد اعظم (رح)کا قول ،کہ پاکستان اُس وقت وجود میں آ گیا تھا جب ہندوستان کا پہلا شخص مسلمان ہوا تھا، پورا ہو گیا۔
پاکستانیوں! جب سے پاکستان بنا ہے مصیبتوں میں گرا ہوا ہے یہ اللہ کا کرم اور غیبی مدد نہیں تواور کیا ہے؟ کہ اس نے پاکستان کو قائم رکھا ہوا ہے اور اللہ کے حکم سے ابد تک قائم رہے گا ﴿انشا اللہ﴾ بس ہم سب اپنا اپنا حصہ اس کی ترقی اور بقائ کے لئے لگا دیں ۔پاکستان کی آزادی کے وقت اللہ سے کیا ہوا وعدہ پاکستان کا مطلب کیا ‘‘لا الہ الا اللہ‘‘ پورا کرنے لے لیے پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششوں دوچند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم کوحکومت میںباقاعدہ شمولیت کی دعوت

2
پاکستانیوں! آپ کی نگاہ اس طرف نہیں گئی ہے دنیا کی تاریخ میں اتنی قلیل مدت میں کوئی بھی ملک اتنا دبائو نہیں برداشت کر سکتا جتنا پاکستان نے کیا ہے۔یہ وہ پاکستان ہے جس نے 63 سال کی عمر میں6 جنگیں لڑیں ﴿1﴾ تقسیم کے وقت1948 میں پاک بھارت کشمیر کی جنگ، ﴿ 2﴾1965 میں ہندستان کی مسلط کردہ پاک بھارت جنگ،﴿3﴾ 1971 میں ہندوستان کی طرف سے مسلط کردہ پاک بھارت جنگ،﴿4﴾ 1999 میںکارگل کی پاک بھارت جنگ ،﴿5﴾1979 میںدنیا کی سپر پاورطاقت روس سے افغانستان میں جنگ اور د نیاکی سب سے بڑی 50 لاکھ مہاجرت کو اپنے ملک میںپناہ دی آج 33سا ل گزر جانے کے باوجود اب بھی17 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں موجود ہیں جن کا بوجھ پاکستان برداشت کر رہا ہے﴿6﴾ 2001 سے موجودہ دوسری سپر پاور امریکہ سے مل کرجنگ ۔اس کے باوجود پاکستانیوں پاکستا ن زندہ بلکہ ایٹمی قوت بھی ہے۔یہ وہ پاکستان ہے جس نے عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل کے چھ ایف سولہ جہاز گرائے تھے جب کہ سارا عرب اسرائیل کے آگے گھٹنے ٹیک چکا تھا۔ یہ وہ پاکستان ہے جس نے1999 میںسری لنکا کی 60000 آرمی کو انڈیا کے تربیت یافتہ تامل ٹاگر کے محاصرے میں تھی تو پوری دنیا میں صرف پاکستان نے آگ اور خون کے میدان میںاُ تر کر سری لنکا کی آرمی کو بچایا لیا…..یہ وہ پاکستان ہے جس کے خلاف اسرائیل انڈیا اور امریکہ نے اتحاد کر لیا ہے لیکن اس وقت تک وہ اللہ کے حکم سے ناکام ہیں۔یہ وہ پاکستان ہے جس کو ناکام ریاست کے مقام تک پہنچانے کے لیے عالمی سازشیں کام کر رہی ہیں ۔اس ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے اور مزید تباہ کرنے کے لیے مقامی ایجنٹ پیدا کر لیے گئے ہیں جنہوں نے عالمی سازش کے تحت پاکستان کے معاشی حب کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے تاکہ اس کی معیشت کو ختم کر کے ایک ناکام ریاست بنا کر اس کے ایٹمی پروگرام کو ختم کیا جائے یا اسے اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا جائے اس سازش کو بین الاقوامی میڈیا بھی آشکار کر چکا ہے جس کی ہمارے سپہ سالار نے امریکا کے صدر بش سے تحریری شکایت بھی کی ہے ۔یہ وہ پاکستان ہے جسے تباہ کرنے کے لیے پڑوس میں 40 ملکوں سے زیادہ ناٹو افواج موجود ہیں جن کی شہ پر آئے دن اس کی سرحدوں پر افغانستان سے حملے ہو رہے ہیں۔تازہ دھمکی ناٹو فوج کے چیف نے دی کہ جب تک شمالی وزیرستان میں حقانی نٹ ورک کے خلاف آپریش نہ ہو گا سرحد پر حملے ہوتے رہیں گے،2001 ئ میںامریکا کی دھمکی کے وجہ سے ہمارے بزدل فوجی جنرل مشرف نے اپنے پڑوسی مسلمان ملک، جس کے ساتھ ہماری سرحدیں محفوظ تھیں، امریکہ کو لاجسٹک سہولتیں دیں ،اس کوجنگی استعمال کے لیے پاکستان کے ایئر پورٹ دیے، پاکستان فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت دی۔ اب بھی پاکستان کا نام نہاد اتحادی امریکا اس کو آئے دھمکیاں دیتا رہتا ہے ۔اس جنگ میں شرکت کی وجہ سے پاکستان کے جنرل ہیڈ کواٹر، آئی ایس آئی کے ہیڈ کواٹر، پولیس کے ہیڈ کواٹر،نیوی کی انسٹالیشن،ائیر فورس کی انسٹالیشن، اس کے بازاروں، اس کے اسکولوں ، اس کی مساجد، اس کے امام بارگاہوں،اسکے بزرگوں کے مزاروں، اس کے سیاسی جلسوں،اس کے سیاسی لیڈروں،سیاسی لیڈروں کے بچوں،اس کے علمائ،اس کے دانشوروں پر خود کش حملے ہوئے اور تاحال ہو رہے ہیں۔ ناٹو سپلائی کی وجہ سے اس کے روڈ تباہ ہو گئے ہیں امریکا کی برپا کی ہوئی وار آن ٹیرر میں فرنٹ لین اتحادی ہونے کی وجہ سے پاکستان کا 90 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اپنے ہی ملک میںسوات ، باجوڑ اور دوسرے علاقوں کے شہریوں کو مہاجرت کی تکالیف برداشت کرنی پڑیں ہیں اور ابھی تک تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔
قارئین الحمداللہ! شکر الحمد اللہ ! اتنی دشواریوں کے باوجود پاکستان اندردونی اور بیرونی دشمنوں کا سامنا کر رہا ہے…… اس لئے پاکستانیوں! پاکستان پر فخر کرو اور مایوسی پھیلانے والوں کوبرجستہ جواب دو اور ایسے بے ہمتے لوگوں کو ہمت دلائو پاکستان کا یوم آزادی دھوم دھام سے منائو۔ اس دن اس کی ترقی کے لیے اللہ تعالیٰ سے عائیں مانگو۔ اس لئے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔اگرپاکستان خدانخواستہ نہیں ہے تو ہم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  زبان کی حفاظت آپ پر لازم ہے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker