تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ

dco okaraاوکاڑا(محمدمظہررشید) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ امن امان کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع اوکاڑا میں محرم الحرام کے جلوسوں او ر مجالس کے علاوہ 5یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس طرح اشتعال انگیز،مذہبی تفرقہ پھیلانے والی آڈیو کیسٹس کے فروخت اور چلانے کی بھی ممانعت ہو گی ۔قابل اعتراض ،اشتعال انگیز تصاویر اور نعرے لگانے پر جبکہ دھماکہ خیز مواد،خطرناک ہتھیاروں و آتشیں اسلحہ سمیت لاٹھی،چاقو اور خنجر کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔افواہیں یا کوئی خبر جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہونے کا امکان ہو کے پھیلانے پر بھی پابندی ہوگی ۔۔ایسے بینرز ،پوسٹرز اور اشتہار لگانے کی ممانعت ہو گی جس سے نقص امن کا خطرہ ہو ،قابل اعتراض مواد کی چھپائی اور وال چاکنگ پر بھی پابندی ہو گی ۔اس طرح چھتوں پر اکٹھے ہونے اور دیگر سرگرمیاں جن سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اند یشہ ہو پر بھی پابندی ہو گی ،یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور 5دسمبر تک موثر رہے گا۔علاوہ ازیں ڈی سی او نے 9,10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ،بچے ،بوڑھے ،خواتین اور صحافی اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button