پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) لاہور میں ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے اطراف میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش،4سے 5افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کیل لگے ڈنڈے، پیٹرول بم، تشدد میں استعمال ہونے والی کسی بھی چیز اور مظاہرین پر گیس ماسک رکھنے پر پابندی ہوگی۔  اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران کارکنوں سے اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظاميہ سے اجازت لينے والے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے، نہ ہی خواتين اور بچوں کو رہ نماوں کیلئے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، ان تمام پابنديوں کا اطلاق ہوچکا ہے جو اٹھارہ اگست تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کے پی کےاسمبلی تحلیل نہ ہواس لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کررہے ہیں،سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker