بین الاقوامیتازہ ترین

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے فوج بھیجنے کا معاوضہ ایک ارب ڈالرز امریکا کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جنوبی کوریا نے فوج تعیناتی کا پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریاض کو کہا گیا کہ اسے فوج کی تعیناتی کے اخراجات دینا ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ایک ارب ڈالرز کا معاوضہ امریکی اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔ اور اس کے بعد فوج کو ریاض بھیجا گیا۔ اسی طرح شمالی کوریا کے حملے سے بچنے کیلئے جنوبی کوریا نے امریکی فوج کی تعیناتی کے پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker