شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو میں جاری

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو میں جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو میں جاری ہے،تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں جبکہ ملائیشا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تقریب کےمہمان خصوصی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں جو صدرِ مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس کے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر براجمان ہیں۔تقریب میں غیر ملکی مہمان بحرین کی نیشنل گارڈ کے سربراہ اور آذربائیجان کے وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہیں،اس کے علاوہ حکومتی شخصیات، غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شریک ہیں۔تقریب میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کرینگے جبکہ جیٹ طیارے فضائی مظاہرے پیش کرینگے۔چاروں صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہونگے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: موجودہ نظام سیاست کرپٹ، حکمرانوں سے کسی انصاف کی توقع رکھنا بے سود ہے، خرم نوازگنڈا پور
error: Content is Protected!!