تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:27رمضان المبارک کوملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام پرچم کشائی

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ 27رمضان المبارک کو ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام چوک فوارہ میں ڈاکٹر سید وسیم اختر امیر صوبہ پنجاب نے پرچم کشائی کرتے ہوئے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کی خوشیوں میں ایک اور خوشی آزادی کی نعمت بھی شامل کر دی ہے‘ پاکستان کی آزادی کے دن 14 اگست کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی 27تاریخ تھی‘ آج یوم آزادی منانے کا مقصد ماہ رمضان کی نعمتوں اور رحمتوں کے ساتھ ساتھ آزادی کی نعمت کا اعتراف کرنا مقصود ہے‘ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے کہ اس آزادی جیسی نعمت کورمضان شریف میں عطائ کیا‘ ہم نے پاکستان ماؤں‘ بہنوں‘ بیٹیوں اور بھائیوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے‘ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کے حصول کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ہجرت مسلمانوں نے کی‘ عزتیں لٹیں ‘سرکٹے‘ جان و مال داؤ پر لگے ‘تب جا کر یہ خطہ اراضی حاصل ہوا‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ہی نعرہ گونج رہا تھا‘ پاکستان کا مطلب کیا‘ لا الہ اللہ ‘یہ ملک مسلمانوں نے اسلام کے نام پر حاصل کیاتھا کہ انہیں مذہبی آزادی ملے‘ یہ وہی ملک پاکستان ہے جس کے آئین میں لکھا ہے کہ 10سال کے اندر اندر اسلامی نظام نافذ کر دیا جائے گا‘ مگر آج 65 برس گذر چکے ہیں‘ مفاد پرست حکمرانوں اور وڈیروں نے اس اسلامی نظام کے نفاذ میں لادینی اور صہیونی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں‘ ملک اسلامی اور نظام انگریزی عوام اس نظام کی مذمت کرتی ہے اور اس کی تبدیلی کیلئے دینی ‘مذہبی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کر کے اسلامی نظام کا عمل مکمل کر کے گئے‘ انشائ اللہ اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا ‘ عدالتی فیصلے اسلامی قوانین کے تحت ہوں گی‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پریشانیوں کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے‘ اور ہماری بہتری قرآن مجید کی ہدایات پر عمل کرنے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ریلوے کا عید پر 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker