تازہ ترینعلاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہاکےزیراہتمام یوم تکبیرکےحوالہ سےپروقارتقریب

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے زیر اہتمام یو م تکبیر کے حوالہ سے پروقار تقریب پریس کلب سرگودہا میں زیر صدارت چوہدری رضوان گل سابق ایم پی اے منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رضوان گل ‘میاں محمد اشفاق ‘رانا احمد رضا ‘حاجی خالد اقبال مسرت ‘حاجی اسلم کچھیلا ‘چوہدری اختر بھٹی ‘میاں سرفراز ‘سکندر باجوہ ‘رائے حسن رضا بھٹی ‘سید وقار حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کا علم بلند کردیا نواز شریف نے قوم کو عزت سے جینے کا راستہ دکھایا اور آج دنیا پر حکمرانی کرنے والے ممالک بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلم لیگ ن لازم و ملزوم ہیں اور مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی امین ہے ‘سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل نے کہا کہ میاں نواز شریف نے امریکی دھمکیوں اور امداد کی پیش کش کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اس موقع پر مسلم لیگ اور ایم ایس ایف کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی درخواستیں موجودہ صدر کو جمع کروادیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker