تازہ ترینکھیل

کیپ ٹاون ٹیسٹ:پہلادن ،پاکستان253پر5آوٹ

2nd test matchکیپ ٹاﺅن : دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5کٹ پر253رنز بنا لئے ،دوسرے دن اسد شفیق 111اور سرفراز احمد 0 سے کھیل کا آغاز کریں گے ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پاکستان کی طرف سے ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 33رنز پر 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جن میں ناصر جمشید 3 ، محمد حفیظ 17، اظہر علی 4اور کپتان مصباح الحق 0رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ، اس موقع پر اسد شفیق اور یونس خان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں ،یونس خان 111رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ،جب کھیل ختم ہوا تو اسد شفیق 111اور سرفراز احمد0رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے فلینڈر اور مورکل نے 2,2جبکہ ڈیل اسٹین نے1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button