سائنس و آئی ٹی

مارچ 2012 میں تھری جی لائسنس کی نیلامی : تیاریاں شروع

آخر کار خدا خدا کرکے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تھری جی لائسنس کے فروخت کے لیے سبز بتی دکھا دی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے اب موبائل براڈبینڈ سروسز کے لیے ایسا لائسنس جاری کرے گی جس کو حاصل کرکے کمپنیاں تھری جی کے ساتھ ساتھ ، فور جی اور ایل ٹی ای یا نئی آنے والی کسی بھی ٹیکنالوجی کی تنصیب کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سورج کو نیند آ رہی ہے تو کیا سردیاں بڑھیں گی؟

اس حوالے سے پی ٹی اےانفارمیشن میمورنڈم تیار کررہی ہے۔ امید ہے کہ نیلامی کا آغاز مارچ 2012 میں ہوگا ۔ حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیلامی کے عمل کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے اسکی نگرانی ، منسٹری آف فنانس ، منسٹری آف آئی ٹی ، پی ٹی اے ، فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ اور پبلک سیکٹر کے نمائیندوں پر مشتمل ایک پروفیشنل گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے نیلامی کے انتظامات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایس ایم ایس طالبعلموں کی کارکردگی کیلئے تباہ کن قرار

دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے  کراچی اور اسلام آباد میں کانفرنسیں بھی منعقد کرے گی اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی روڈ شو بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آنکھوں کی زبان بولنے کے لئے ہوجائیں تیار

یہاں اس بات کا ذکر مناسب ہوگا کہ ملک میں موبائل براڈبینڈ کے اجراء سے گرتی ہوئی معیشت کو سہارا  اور صارفین کے لیے نت نئی سہولیات فراہم کرنے کا موقع ملے گا جو کہ بے چینی سے اس نئی ٹیکنالوجی کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker