تازہ ترینکھیل

تیسرا ٹیسٹ: پہلادن،سری لنکا نے 8 وکٹوں پر272 رنز اسکور کرلئے

پاکستان کیخلاف تیسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ میں سری لنکانے پہلے دن کے اختتام پر آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پردوسوبھتر رنز اسکور کر لیئے۔ تھرینڈو کوشل سترہ اور سورنگا لکمل ایک رنز کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ پالی کیلے میں کھلیے جانے والے تیسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ میں مصباح الحق نے ٹاس جیتا کرسری لنکا کوپہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ تیسرے میچ کے لئے پاکستان نے ٹیم میں چار اورسری لنکا نے تین تبدیلیاں کیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، ذوالفقاربابر، جنید خان اوروہاب ریاض کی جگہ شان مسعود ،عمران خان،راحت علی اوراحسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا،جبکہ سری لنکا نے سنگاکارا،رنگنا ہیراتھ اورچامیرا کی جگہ اپل تھرنگا،جیہان مبارک اورسورنگا لکمل کوٹیم شامل کیا ہے۔ جیہان مبارک کی آٹھ سال بعدٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔کوشل سلوا اورکرونا رتنے نے سری لنکا کی اننگ کا آغاز کیا۔اوپنرکرونا رتنے نے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ کوشل سلوا کوسرفرازاحمد نے راحت علی کی گیند پرکیچ کیا۔ لنچ پریک کے بعد اپل تھرنگا چھیالیس رنزبناکریاسرشاہ کی گیند پریونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جس کت بعد لہیروتھریمانے بھی نو رنز پریاسرشاہ کا شکار بنے۔سری لنکن کپتان اینجلومیتھیوزاورجیہان مبارک بھی یاسرشاہ کی بال پر کیچ اور اسٹیپ ہوئے۔ پارٹ ٹائم اسپنراظہرعلی نے مسلسل دوبالز پرکرونا رتنے اوردھمیکاپرساد کو آؤٹ کیا۔ جس کے بعد راحت علی نے پرساد کوصفر رنز پر آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 130 اور اپل تھرنگا 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ تھرینڈو کوشل 17 اور سورنگا لکمل 1 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چارجبکہ اظہر علی اور راحت علی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  را ایجنٹ کی گرفتاری، تفتیش کے لیے ایران سے بھی مدد لیں گے، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker