پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد میں ایک عورت کے یہاں چار بچوں کی پیدائش

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل) ہلال احمر ہسپتال فیصل آباد میں بچیانہ کی رہائشی خاتون کوثر بی بی نے بیک وقت چار جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک بیٹی شامل ہے۔ اواگت کے ا سکول میں ٹیچر سجاد حسین اور اس کی اہلیہ کوثر بی بی کے پہلے پانچ سال کا ایک بیٹا ہے جبکہ چاروں جڑواں بچے پانچ سال کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔بچیانہ کے نواحی گاوٴں 240 ر۔ ب کی رہائشی کوثر بی بی کو جمعرات کی رات فیصل آباد میں واقع ہلال احمر ہسپتال لایا گیا۔ جمعہ کی صبح کوثر نے چار بچوں کو جنم دیا۔ تینوں بیٹے صحت مند ہیں جبکہ نومولود بیٹی معمولی کمزور ہے۔بچوں کے چیک اپ اور مناسب ٹریٹمنٹ کے لئے انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال کی نرسری میں رکھا گیا ہے۔ بیک وقت چار بچوں کی پیدائش سے والدین اور عزیز واقارب کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں دوسرے مریضوں کے ساتھ موجود لواحقین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں  ہائے بجلی!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker