کھیل

چوتھاون ڈے: انگلینڈ کیلئے238 رنزکاہدف

دبئی : پاکستان نے انگلینڈ کو آخری ون ڈے میں کامیابی کیلئے 238 رنز کاہدف دیدیا۔ دبئی میں جاری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا تواوپنرمحمد حفیظ صرف ایک رن بناکروکٹ کیپرکوکیچ تھما کرچلتے بنے۔ حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہرعلی اوراسد شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے ایک سوگیارہ رنزکا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن قدرے بہتربنادی۔ اسد شفیق نے ون ڈے میں چھٹی نصف سنچری بنائی، وہ پینسٹھ رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی ۔ وہ اٹھاون رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان مصباح الحق 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈرن بیچ نے چار بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔یوں میزبان ٹیم 237 رنز کا مجموعہ بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  چار روزہ میچ میں پاکستان نےنارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker