تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے سیاسی،سماجی،تاجر اور صحافتی رہنماوں کا خطاب۔۔پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے لیے ساری قوم یکجان ہے ہم کشمیر کی آزادی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔حکومت مسئلہ کشمیر پر فوری طور پر اے پی سی بلائے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک کشمیر یکجہتی سیمینار سے خطاب کرتے جماعت اسلامی ضلع قصورکے جنرل سیکرٹری عثمان غنی، نائب امیررستم ظہیر گوندل ایڈووکیٹ،نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر، جماعت اسلامی کے مقامی امیر مقبول حسین کمبو،یکجان گروپ کے پروفیسر عبدالرووف،تحفظ انسانیت کے مرزا علی رضا بیگ،جے آئی یوتھ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد اکرم بوٹا، مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے جنرل سیکرٹری ملک محمد عثمان بوٹا،آستانہ عالیہ پیر ذاکر حسین شاہ پیپل والا شریف کے گدی نشین پیر سید محمودالحسن رضوی، کسان بورڈ پاکستان کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،معروف صحافی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر اور دیگرنے کیا۔ان رہنماوں نے اپنی اپنی تقریروں میں کہا کہ کشمیر پاکستان کے سولہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کیونکہ قائد اعظم ہی نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دیا تھا مگر موجودہ حکمرانوں نے مظلوم کشمیریوں کیلیے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے کسان انڈیا کی آبی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انڈیا کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اورہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے اورکشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایا جائے۔ہم کشمیر کی وجہ سے ہی زندہ ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے۔سیمینار میں بھائی پھیرو مرکزی انجمن تاجراں کے سلیم پاشا،پنجاب پریس کلب کے صدر حکیم حسن نظامی،پروفیشنل پریس کلب کے صدر شعبان چوہدری، بھائی پھیرو پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر احمد جمال ایڈووکیٹ اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں نے بھی اپنے اپنے خطاب میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ پر پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیے فوری طور پر اے پی سی بلائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button