اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے تصدیق کی ہے کہ صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس مقدمات کی دستاویزات موجود ہیں اور نیب نے سوئس حکام کو خط لکھا تھا۔اسلام آباد میں فصیح بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ نیب میں نہ تو کرپشن ہوتی ہے اور نہ ہی حکومت سے پیسے لیکر کام کیا جا رہا ہے کچھ عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کرپشن کو روکا جائے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کبھی کوئی بدعنوانی نہیں کی۔
You must be logged in to post a comment.