شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوسالہ پاکستانی کوہ پیما نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

نوسالہ پاکستانی کوہ پیما نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان کی ننھی کوہ پیما نے ملک کا نام روشن کردیا۔ نو سالہ سیلینا خواجہ نے پانچ ہزار سات سو فٹ بلند چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستان کی ایک اور بیٹی نے ملک کا نام بلند کردیا۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی نو سالہ سیلینا خواجہ نے  بلند چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سیلینا نے ہنزہ میں واقع قز سر چوٹی سر کی ہے جو  5675 میٹر بلند ہے۔ اس کامیابی میں سیلینا کی مدد اس کے والد نے کی جن کا کہنا ہے سیلینا اس سال مزید چوٹیاں سر کرے گی اور اگلے سال ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔پاکستان کا فخر بننے والی ننھی سیلینا کہتی ہے حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں۔میرا سب بچوں کو پیغام ہے کہ عزم بلند رکھیں، خوب محنت کریں اور اپنی منزل کو پالیں

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم: 25 کروڑ سے جاری ترقیاتی میگاپراجیکٹ بارش میں بہہ گیا