تازہ ترینعلاقائی

لاہور: نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(نامہ نگار) لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امیدواروں کی کامیابی کاتناسب43اعشاریہ 71 فیصد رہا۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سال 2012 میں 2لاکھ 49ہزار 502امیدواروں نے نویں جماعت کاامتحان دیا۔ تعلیمی بورڈ نے رزلٹ ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔ امیدوار موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ تاہم طلبا کا کہنا ہے کہ موبائل سروس ٹھیک کام نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button