پاکستانتازہ ترین

ملک میں تبدیلی کیلئے نوجوان اٹھ کھڑے ہوں، ڈاکٹرعبدالقدیر

پشاور(مانیٹرنگ سیل) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ حکمران امریکہ کے غلام بن چکے ہیں جبکہ ملک میں بدامنی ، لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، ہم ملائیشیا اور ترکی سے آگے نکل سکتے ہیں لیکن ملک کو ترقی دینے کے لئے فعال اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے اور یہ کام نوجوان طبقہ بہتر طور پر سرانجام دے سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف فتوے جاری کرتے ہیں، کیچڑ اچھالتے ہیں۔ نوجوانوں کو دانستہ طور پر اسلام سے دور رکھا جا رہا ہے، اغیار کی سازشوں کا سب کو مل کر سد باب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : برما کے علاقے روہنگیا میں قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker