تازہ ترینعلاقائی

انسدا دپولیو کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال ساﺅتھ سٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے واک کی قیادت کی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے ) انسدا دپولیو کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال ساﺅتھ سٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے واک کی قیادت کی ،آگہی واک میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عزوبہ عظیم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ساو¿تھ سٹی،متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر عثمان علی کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان اور افغانستان دو ملک ایسے ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک ختم نہیں ہو سکا جس کی سب سے بڑی وجہ پولیو ویکسین کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیںہیں ،ایسے افراد سماج دشمن ہیںجو بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام میں پولیو ویکسین سے آگہی کے لئے علما کرام ، میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا ،سرکاری محکمے موثر مہم چلائیں ، پولیو کے خاتمہ کے لئے معاشرہ کا ہر ذمہ دار شہری اپنا فرض نبھائے، پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ رہ رہ جائے بعد ازاں اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال ساو¿تھ سٹی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود ہوں گے ۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے حالیہ انسداد پولیو مہم کے خدوخال اور محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے سابقہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیو ورکرز کو تعریفی اسناد دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عزوبہ عظیم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوںنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے اور ان کی انگلیوں پر مارکر سے نشان لگائے ٭

یہ بھی پڑھیں  تکریم انسانیت اور ملک کی تشویشناک صورتحال!

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker