تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:خدمتِ خلق فاؤنڈیشن واحد فلاحی ادرہ ہے جو بلا تفریق غریب عوام کی خدمت کررہی ہے

سنجھورو ر﴿نامہ نگار﴾خدمتِ خلق فاؤنڈیشن KKF)﴾واحد فلاحی ادرہ ہے جو بلا تفریق غریب عوام کی خدمت کر رہی ہے۔سنجھورو میں متحدہ قومی موومنٹ نانگھڑ زون کے زیرِ اہتمام جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق MQM سانگھڑ کے زیرِ اہتمام ایک جرنل ورکر اجلاس سنجھورو میں منعقد ہوا ۔ جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں زونل انچارج محمد عارف شیخ نے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ MQM نے خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے اور ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ اور MQM کا ہر کارکن قائد جناب الطاف حسین کا سپاہی ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ قائد کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکی مخالف عناصر کے پروپگنڈہ کو ذائل کیا جاسے ۔MQM نے KKF کے زریعے ملک کے کونے کونے میں ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے چاہے وہ کشمیر کا زلزلہ ہو یا سونامی جیسا واقعہ ہو KKFکے رضا کار ہر وقت مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔گزشتہ سال طوفانی برساتوں کے درمیان KKF نے 3کروڑ روپے کا سامان غریب اور مستحق افرد میں تقسیم کیا۔ جوائٹ زونل انچارج اصرار احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی سنجھورو کی عوام دل کھل کر اپنے فطرات اور زکوٰات KKF کو دیں گے۔ اور آپ لوگوں کی مدد سے ہم اس بار رمضان میں ایک بار پھر عید سے قبل غریب اور مستحق لوگوں کو ان کی عید کی خوشیوں میں ان کی مدد کر کے ساتھ دیں گے۔زونل ممبر آفتاب قریشی کے کہا کہ KKF نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوررہ دنیا میں جہاں بھی کوئی آفت آتی ہے وہاں مدد کرتی ہے ہیاں تک کہ 9/11 کے واقعے کے بعد KKF رضاکار وہاں بھی خون کے عطیات دینے کے لئے موجود تھے۔اور وہاں بھی آفت میں مبتلائ لوگوں کی مدد بلا تفریق و رنگ نسل جاری رکھی ہوئی تھی۔ ہم الطاف حسین بھائی کی دی ہوئی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح بلا تفریق خدمت کرتے رہیں گے۔انھوں نے اپیل کی کہ عوامKKF کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کرے تاکہ خدمتِ خلق کا کام اور احسن طریقے سے جاری رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان رحمت ہے، سائنسدان کا اعتراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker