تازہ ترینعلاقائی

رسم "جھمی کا لاگ" ادا نہ کرنے پردلہا دلہن کے رشتہ دار آپس میں لڑ پڑے

عبدالحکیم(نامہ نگار) رسم ”جھمی کا لاگ ”ادا نہ کرنے پردلہا دلہن کے رشتہ دار آپس میں لڑ پڑے ،واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ جناح آبادی جلہ پہوڑ کے رہائشی طالب حسین کی بیٹی ارم بی بی کی شادی پل 25کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ طے پائی ، معالات طے کرنے کے بعد گزشتہ روزدلہن لینے کے لئے بارات جب مذکورہ طالب حسین کے گھر پہنچی تو خواتین نے رسم ”جھمی کا لاگ”کے لئے گھر کے دروازے میں رکاوٹ ڈال کر کھڑی ہوگئیں طویل بحث مباحثے کے بعدجب گھر میں داخل ہونے کاراستہ خالی نہ ہوا تو دلہا کے رشتہ دارزبردستی دھکا لگا کر اندر داخل ہوگئے جس کے نتیجہ میں دلہن کی رشتہ دار خواتین بلقیس بی بی و دیگر گر کر شدید زخمی ہو گئیں ،جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال عبدالحکیم پہنچا گیاجہاں اسکی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے،دوسری جانب دلہا دلہن کے رشتہ داروں میں جھگرے کے نتیجے دلہن کی تاحال رخصتی نہ ہو سکی ہے،دونوں خاندانوں کے بزرگوں کے مابین پنچائتیں جاری ہیں،پولیس عبدالحکیم نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  " سیل فی "

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker