تازہ ترینعلاقائی

عبدالحکیم:مختلف حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

عبدالحکیم (نامہ نگار) مختلف واقعات میں 4 افراد لقمہء اجل بن گئے ، پہلے واقعہ میں نواحی علاقہ عارف آباد کا نوجوان ماجد علی سدھنائی میلسی لنک نہر کے ٹوٹے ہوئے پُل کے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا مقامی لوگوں نے مضروب کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال عبدالحکیم پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس انتظامیہ تلمبہ نے واقعہ اتفاقیہ قرار دیکر کاروائی نمٹا دی ہے،دوسرا واقعہ سدھنائی بیراج کے نزدیک پیش آیا جہاں صغراں نامی عورت موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گئی متوفیہ موٹر سائیکل کے بیچھے بیٹھی تھی اور دورانِ کراسنگ اچانک موٹر سائیکل روڈ کنارے گہرے کھڈے جا گرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی مگر ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی چل بسی موٹر سائیکل ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں ، تیسرے واقعہ میں گزشتہ روز رکشے اور ڈالے کے مابین تصادم کے نتیجہ میں زخمی ہونے ولا رکشہ ڈرائیور بلال نشتر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا پولیس عبدالحکیم اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ آخری واقعہ عبدالحکیم کے چک شرا جہ میں پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی کے وائرلیس سرکت میں ہائی وولٹیج آجانے سے ایک پولیس اہل کار کا نواسہ جاں بحق ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ مجاہد حسین کنسٹیبل جو کہ کچاکھوہ تھانے میں تعینات ہے سرکاری گاڑی پر چک شراجہ عبدالحکیم میں اپنے عزیزوں کو مل کر واپس جانے لگا تو گاڑی واپس موڑتے ہوئے اسکی وائرلیس کا ایریل وبجلی کی جھولتی تاروں سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker