تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: واقعہ کربلا ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔عبدالکریم سیال

سیالکوٹ( پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحصیل سیالکوٹ عبدالکریم سیال نے کہا ہے مولا امام عالی مقام سیدنا حضرت امام حسینؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور واقعہ کربلا ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ کہ خاندان نبوت نے میدان کربلا میں جو بے مثال قربانیاں پیش کیں وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے انہو ں نے کہا کہ جگر گوشہ، نواسہ رسول ؐ امام عالی مقام سید نا حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں قیامت تک مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلام کا بول بالا کرنے اور فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ کیلئے اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے ۔فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بجائے اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے ۔اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی ،ڈیر ہ اسماعیل خان ،کراچی او ر کوئٹہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ: جھیل سیف الملوک روڈپرگلیشیئرکےنیچے دب کر3خواتین جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker