پاکستانتازہ ترین

ہم چورراستے سے نہیں آئے عوام نے ہمیں منتخب کیا ،موجودہ دورمیڈیاکاہے

abdul majeedآذادکشمیر ( چیف رپورٹر آزاد کشمیر) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدلمجید نے کہا ہے کہ ہم چور راستے سے اقتدار میں نہیں آئے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے‘اللہ ، رسول اور علی کے بعد ہم گڑھی خدا بخش کے ماننے والے ہیں اقتدار آنی جانی چیز ہے میں اس ملک کا چوکیدار ہوں رات کو سونے سے پہلے رو کر سوتا ہوں ‘شاید دن میں کسی سے زیادتی نہ ہو گئی ہو ‘ساری عمر اپوزیشن میں رہا ابھی بہت تھوڑا عرصہ ہوا امانت ملی ہے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں ‘شیخ چلی نہیں ہوں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ‘میڈیا کا دور ہے مثبت صحافت کرنا ہی قلم کی حرمت کی پاسداری ہے جو آگ بھی لگا سکتا ہے اور محبتیں بھی بانٹ سکتا ہے۔ وہ منگل کو یہاں پریس کلب بھمبر کی تقریب حلف برداری سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدارت وزیر اطلاعات آزاد حکومت سید بازل علی نقوی نے کی تقریب میں وزیر ہاوسنگ و فزیکل پلاننگ آزاد حکومت چوہدری پرویز اشرف ، وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی ، وزیر مال چوہدری علی شان سونی ، وزیر تعلیم سکولز میاں وحید ،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ریاض کسگمہ ، ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری طیب ، ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع بھمبر ڈاکٹر طارق محمود حان ، صدر پی ایم ائے ضلع بھمبر ڈاکٹر محبوب احمد ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری محمد اسلم ایڈووکی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری لطیف ایڈووکیٹ ، انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد عبدللہ ، کے علاوہ وکلاء برادری ، میرپور کی صحافی برادری سمیت ضلعی آفیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہوٹل پنک روز میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں وزیر ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف ، وزیر اطلاعات سید بازل نقوی ، وزیر مال چوہدری علی شان سونی ، وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی ، وزیر تعلیم سکولز میاں وحید ، سرپرست اعلی پریس کلب بھمبر خالد حسین خالد ، صدر پریس کلب جاوید اقبال برسالوی، سینٹرل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے مرکزی صدر رمضان چغتائی ، سینئر نائب صدر محمد سجاد مرزا ، جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل شفیع سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید نے کہا کہ ہم چور راستے سے اقتدار میں نہیں آئے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اللہ اور اس کے رسول کے بعد علی اور پھر دنیا میں گڑھی خدا بخش کے ماننے والے ہیں ہما را لیڈر وہ تھا جس نے بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے بات کی اخباروں اور ٹی وی کے ذریعے زندہ نہیں کیونکہ سفید سکن کے ساتھ تصویریں بنوا کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام نہیں کر سکتا کیونکہ میں اس ملک کا خادم ہوں اور اور کسی سے اس بات کا معاوضہ نہیں لینا چاہتا انہوں نے کہا کہ پریس کلب بھمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتا ہوں آج کل میڈیا کا دور ہے اور مثبت صحافت ہی قلم کی حرمت کی پاسداری ہے وزیر اعظم نے نومنتخب عہدیداران پریس کلب بھمبر سے حلف لیا جبکہ انہوں نے پریس کلب بھمبر کے لئے چار لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور صحافیوں کیلئے پلاٹوں کا بھی اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  وقت شہادت یا فتح کا دن۔۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker