تازہ ترینعلاقائی

عبد القادر گیلانی نے پنجاب حکومت سے سیکورٹی مانگ لی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ خط میں گذشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پکڑے جانیوالے دہشت گردوں اور ان سے برآمد ہونے والی اہم شخصیات کے ناموں کی فہرست اور گھروں کے نقشوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی انکا حق ہے لہذا پنجاب حکومت فوری طور پر سابق وزیر اعظم اور انکے خاندان کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی کا بند وبست کرے ۔خط میں عبدالقادر گیلانی نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں سیکورٹی فراہم نہ کی گئی اور ایسے میں سابق وزیر اعظم یا انکے خاندان کے کسی فرد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker