پاکستانتازہ ترین

دھاندلی ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،عبدالقادر گیلانی

ملتان ﴿بیورو رپورٹ﴾  سابق  وزیر اعظم  سید  یوسف رضا گیلانی کی  سپریم  کورٹ  سے   نا اہلی  کے بعد خالی ہونیوالی نشست این اے 151 پر ضمنی انتخابات 19جولائی کو ہوگا،جس میں حصہ لینے کیلئے ان کے دو صاحبزادوں سید عبدالقادر گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی سمیت کل18امیدواروں نے منگل کو کاغذات جمع کرائے،ان امیدواروں میں سید عبدالقادر گیلانی،سید علی حیدر گیلانی،ڈاکٹر علیم چوہدری،رانا محبوب عالم،شہلا شاہین ایڈووکیٹ،نواب محمداقبال خان خاکوانی،ملک اسحاق بچہ انکے صاحبزادے جہانزیب بچہ،حکیم معین الدین،فرحان انصاری،ملک شوکت حیات بوسن،ملک حسنین بوسن،محمد عابد یوسف،نواب ندیم الدین،پروفیسر لطیف عنصر سیال لجپال،زاہد حمید گجر،مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ اور الیاس اٹھنگل شامل ہیں،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کاغذات کی سکرونٹی28اور29جون کو ہوگی اور انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 6جولائی کو لگے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلے کے بعد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور آج پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بھاری تعداد میں الیکشن آفس آکر ثابت کردیا ہے کہ عوام اب بھی ہمارے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سیاسی ہنگامہ آرائی یا دھونس،دھاندلی کی گئی تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور میں5جولائی تک اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست خالی کردونگا

یہ بھی پڑھیں  ارجنٹینا نے بوسنیا ہرگوزینیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1گول سےشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker