پاکستانتازہ ترین

نواز شریف بزنس کریں،سیاست شہبازشریف کو کرنے دیں،ڈاکٹر قدیر

لاہور(نامہ نگار) محسن پاکستان اورعالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے سیاست میں آنے اورزندہ دلوں کے شہرلاہور سے الیکشن لڑنیکی خواہش کااظہارکیاہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس پلیٹ فارم سے سیاست کاآغازکریں گے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے پہلی بارسیاست میں حصہ لینے کی خواہش کااظہارپنجاب یونیورسٹی لاہورمیں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ لاہور کا کراوٴڈ ساتھ دے تو ان کا دل کرتاہے کہ یہاں سے الیکشن لڑیں،ڈاکٹراے کیو خان نے کہاکہ سیاستدان ملک توڑنیکی بہت کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اسے بچانے میں مصروف ہیں،انہوں نے نواز شریف کومشورہ دیاکہ وہ بزنس کرلیں اورسیاست شہبازشریف کو کرنے دیں،شہباز شریف میں سیاسی ٹیلنٹ بھی ہے اور پنجاب میں حالات قدرے بہترہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکپتن:اسسٹنٹ کمشنر عائشہ اشرف کا تبادلہ شفاق الرحمان اسسٹنٹ کمشنر تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker