اسلام آباد ﴿ پریس ریلز﴾ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر عبدالراج شاہین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک منظم اور فعال جماعت ہے ، خیبر پختونخواہ میں پاکستان مسلم لیگ کے نظریاتی ورکر اپنی جگہ پر قائم ودائم ہیں اور پارٹی کے لئے دن رات کام کرنے میں مصروف ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میںخیبر پختونخواہ کے وفود بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ بہت جلد ہماری صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی بن جائے گی اور تمام اضلاع ،یونین کونسلوں اور صوبے کی آرگنائزیشن مکمل ہو جائے گی ۔ اب نظریاتی ورکروں کے لئے موقع ہے کہ وہ تنظیم سازی میں فعال کردارا دا کر کے ثابت کر یں کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک مضبوط اور منظم قوت ہے ۔ ڈاکٹر عبدالراج شاہین نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ چھوڑ کر جا چکے ہیں وہ بہت جلد دوبارہ واپس مسلم لیگ میں آئیں گے ، انشائ اللہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ کا ہوگا۔
You must be logged in to post a comment.