لاہور (نمائندہ سپورٹس) مایہ ناز آل راوٴنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راوٴنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر منٹ نہیں لیں گے، قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ صحیح نمبر پربیٹنگ کروا کے ان کی صلاحیتیوں کا جائزہ لیا جائے۔
You must be logged in to post a comment.