تازہ ترینکھیل

سیمی فائنل میں مجھے نہ کھلانےکافیصلہ کپتان محمد حفیظ کا تھا،عبد الرزاق

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل مں مجھے نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ صرف اور صرف کپتان محمد حفیظ کا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رائے تھی کہ مجھے کھلایا جائے اور سری لنکن بھی میری موجودگی سے خوفزدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹیم کو باہر بیٹھ کر ہارتے ہوئے دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔اس سے قبل محمد حفیظ نے وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبد الرزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن بدقسمتی سے جیت ہمارے نصیب میں نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پولیس تھانہ صدر واہ کینٹ نے جوئے کی بازی الٹ دی، قمار بازی میں مصروف آٹھ جواری گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker