تازہ ترینعلاقائی

ایدھی بس کا سفر، 29گمشدہ بچوں کو والدین سے ملادیا

abdul sattar edhiکراچی(نامہ نگار)ایدھی فاو نڈیشن نے چند دنوں میں 29گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملادیا، گھر سے بھاگنے یا رستہ بھٹک جانے والے ان بچوں کو گھر سے کوئی لینے نہیں آیا ہے بلکہ خود ایدھی نے گھر کے در تک پہنچایابچوں کی تصاویر آویزاں کیے۔بچھڑوں کو ماں باپ سے ملانے ، ایدھی کی اس بس کا سفر شروع ہوا کراچی سے اور پھر یہ ایک ایک کرکے شہر شہر گاو ں گاو ں کی جانب بڑھتی گئی، عید گھر پر اپنوں کے ساتھ منانے کی امید سے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ امڈ آئی ہے، اور اس خوشی کا اظہار ان کی تیاری بھی کررہی ہے۔بچوں کو گھروں تک پہنچانے کی کوشش رنگ لائی اور کئی بچوں کو والدین سے ملادیا گیا ، اس موقع پر بچوں اور والدین کی خوشی دیدنی تھی۔پچاس سے زائد یہ وہ بچے ہیں جو گھروں کو چھوڑ کر نکل گئے اور دور دراز شہروں سے بھٹکتے ہوئے کراچی پہنچ گئے ، ان میں کچھ بچے تین سال تو کچھ چند ماہ سے عیدی سینٹر میں تھے، مگر کوئی انہیں لینے نہ آیا۔امی ابو کی تلاش میں اس بس کا سفر جاری ہے اس امید اور دعا کے ساتھ کے بچھڑے ہوئے جلد اپنوں سے مل جائیں۔۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کی پاکستانیوں پرسال میں ایک سے زائد باروطن جانے پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker