جہانیاں﴿نامہ نگار﴾ تحریک پاکستان کی اہم شخصیت ،سیاسی و مذہبی رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی کی گیارہویں برسی 2مئی کوعقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔مولانا عبدالستار خان نیازی اکتوبر 1915ئ کو میانوالی ضلع کے ایک معزز نیازی خاندان میں پیدا ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے 1936ئ میں عملی سیاست کاآغاز کیا ۔مولانا عبدالستار خان نیازی نے میاں محمد شفیع﴿م ش﴾ کے ہمراہ پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی اس دوران انہیں عبدالسلام خورشید،مولانا ابراہیم علی چشتی،حمید نظامی اور جسٹس انوار الحق جیسے عظیم رہنمائوں کی قربت حاصل رہی وہ ڈسٹرکٹ مسلم لیگ میانوالی کے منتخب صدر رہے ہیں۔مولانا عبدالستار نیازی جمعیت علمائ پاکستان کے جنرل سیکر ٹری منتخب ہوئے وہ 1988ئ سے 1990ئ تک رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر لوکل گورنمنٹ و مذہبی اموررہے ہیں وہ 1995ئ میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔مولانا عبدالستار نیازی 2مئی 2001ئ کو دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے انہوں نے اپنی زندگی پاکستان اور اسلام کی خاطر وقف کر رکھی تھی اس لیے انہوں نے زندگی بھر شادی نہ کی تھی ۔
You must be logged in to post a comment.