تازہ ترینعلاقائی

ھارون آباد: موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا زرداری کودوبارہ صدر بنانے کے مترادف ہے، عابد قریشی

ہارون آباد(بیو رو چیف)موجودہ حکمران اتحاد کا حصہ بننے والی تمام اتحادی جماعتوں کے امیدواروں ؂کو ووٹ دینا آصف زرداری کو دوبارہ صدر بنانے کے معترادف ہے کیونکہ یہ جماعتیں جمہوریت ہو یا آمریت اقتدار کر بغیر نہیں رہے سکتی کیونکہ ان جماعتوں کے نظریات نہ ملنے کے باوجود حکومت میں شامل ہیں اور ان جماعتوں نے مل کر جو ملک و ملت اور جمہوریت کے ساتھ ساتھ ریلوے ،واپڈا پی آئی اے،سٹیل ملز، کراچی اور قومی اداروں کا جو برا حال کیا ہے وہ سب قوم کے سامنے ہے اور سندھ میں سب جماعتیں اقتدار میں ہونے کے باوجود سندھ کو اسلحے ،بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور دوسرے جرائم سے پاک کرنے میں بھی اپنا کردار ادا نہیں کیا اور الیکشن سے پہلے ایماندار لوگوں کی قیادت میں نگران سیٹ اپ بنا کر موجودہ اقتدار میں جتنی بھی جناعتیں شامل ہیں ان سب کا بے رحمانہ احتساب کیا جانا چاہے یہ باتیں پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کرتے ہوئے مزیدکہا کہ عوام کو تیل ،گیس اور روز مرہ کی استعمال کی چیزین سستی قیمتوں میں دینے کا جو کام حکومت کے کرنے کا تھا وہ عدلیہ کررہی ہے اور عدلیہ کے آزاد فیصلوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ اپنے فیصلے کسی بھی دباؤ کے بغیر آزاد اور غیر جانب دار آئین وقانون کے مطابق درست کررہی ہے اور عدلیہ پر سیاست میں ملوث کا الزام لگانے والوں کو بھی یقین آگیا ہے کہ انکی پارٹی کی قیادت پر عدلیہ کافیصلہ بھی آہین و قانون کے مطابق درست تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے عدلیہ اصغر خان کیس اورقومی اداروں کرپشن کے ذریعے تباہ کرنے والوں میں جوبھی لوگ ملوث ہیں ان سے سود سمیت قومی دولت واپس لے کر اور ان کوبے نقاب بھی کرتی جائے تاکہ عوام قومی مجرموں کا الیکشن میں خود ہی فیصلہ کردے گی۔ احتساب بل کمیشن کی بنانے اور وزیرستان میں آپریشن سے انکار کرنے پر بھی حکومت تحسین کے لائق ہے احتساب بل کو طاقت ور بنانے کے لیے آصف علی زرداری اور اس کے اتحادی سب سے پہلے خود کو احتساب سے گزارہے اور خراب علاقوں میں امن کیلئے ملک کے بڑے سیاستدان نوازشریف۔عمران خان، مولانا فضل الرحمان ،سیدمنور حسن اور قبائیلیوں میں اپنا اثر ورثوق رکھنے والے علماء کرام کی مدد سے مذاکرات کئے جائیں اور آپریشن سے تو ملک کے دشمنوں میں اضافہ ہوتا اور دہشت گردوں کے خلاف اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے تمام سیاستدان و علماء کرام عوام و انتظامیہ سے مل کراپنا کردار کرے۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker