تازہ ترینعلاقائی

ایبٹ آباد:ریڈرسعید قتل کیس ناجائز تعلقات کا شاخسانہ نکلا۔

ایبٹ آباد(بیوروچیف)ریڈرسعید قتل کیس ناجائز تعلقات کا شاخسانہ نکلا۔ سعید خان کے اپنے چچازاد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ گرفتار ہونیوالے مبینہ قاتل رویل خان نے پولیس ٹیم کو جملہ حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا جرم قبول کر دیا۔ جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دیری شملہ پہاڑی میں راویل خان ولد افسرخان نے اپنے چچازاد سول جج فرسٹ کے ریڈر سعید خان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اور خود فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔ تو ملزم راویل خان نے انکشاف کیا کہ ریڈر سعید خان کے اس کی بیوی مسماة (ن) کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کے روز بھی سعید خان اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں موجود تھا۔ جب وہ اچانک کام سے واپس آیا تو سعید خان کو اپنے گھر میں اپنی بیوی کے ہمراہ اکیلا دیکھ کراس کا خون کھول اٹھا اوراس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سعید خان کو قتل کردیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول برآمد کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker