تازہ ترینعلاقائی

ایبٹ آباد : زمین کے تنازع پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک

ایبٹ آباد (نامہ نگار) ایبٹ آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ایبٹ آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی 2 افراد دم توڑ گئے، واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button