تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پھولنگر، حبیب آباد، سرائے مغل، جمبر اور پتوکی میں چھاپے

پتوکی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پھولنگر ، حبیب آباد، سرائے مغل ، جمبر اور پتوکی میں چھاپے ۔پرائس ایکٹ اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے 75افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے کاروائی کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈیننس اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان ، قصابوں، پھل فروشوں اور دوکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 75افراد کو موقع پر گرفتار کر کے بعض کو موقع پر سزائیں جب کہ درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی قانون پر عملدرآمد ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button