شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اے سی پتوکی انعم زید اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جبار کا آئل مل پر چھاپہ

اے سی پتوکی انعم زید اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جبار کا آئل مل پر چھاپہ

پتوکی (نامہ نگار) اسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جبار کے ہمراہ ملتان روڈ پر اڈا گولڈن پر ابراہیم آئل مل پر چھاپہ ۔دودھ دینے والے جانوروں کیلئے ناقص اور مضر صحت کھل بنولہ بنانے والی فیکٹری سیل مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زید کو اطلاع ملی کہ ملتان روڈ تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ میں اڈا گولڈن کے قریب ابراہیم آئل مل پر دودھ دینے والے جانوروں کو کھلانے کیلئے ناقص مضر صحت خطرناک کیمیکل ، ویسٹ کاٹن اور دیگر اشیاء کو ملا کر کھل بنولہ بنائی جارہی ہے جو پورے علاقے میں جانوروں کیلئے سپلائی کی جاتی ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل پتوکی ڈاکٹر جبار محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ ابراہیم آئل مل پر چھاپہ مارا تو ہزار سے زائد کی بوریاں تیاری پڑی تھیں اور مزید کیمیکل ملا کر ناقص اور مضر صحت کھل بنولہ بنائی جارہی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے آئل مل کو سیل کر دیا گیا جب کہ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی درخواست پر مل کے مالک شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی صدارت میں سندھ کے پارٹی رہ نماوٴں کا اجلاس